Saturday, 20 September 2014

jup online

  1.  jup online 



نئے اسلامی سال کے آغاز پر کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں دہشتگردی کے منصوبے بنارہی ہیں ،علامہ السیدعقیل انجم قادری
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ دہشتگردی کے منصوبے بنانے والی تنظیموں کو حکومت خود پروان چڑھنے میں مدد دے رہی ہے،جے یوپی سندھ
دہشتگرد تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت اور کھلی چھوٹ حکومتی سرپرستی کا کھلاثبوت ہے، شہر کے دورے کے موقع پر خطاب
کراچی ( نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ السیدعقیل انجم قادری نے کہاہے کہ نئے اسلامی سال کے آغاز پر کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں دہشتگردی کے منصوبے بنارہی ہیں ،حیرانگی کی بات یہ ہے کہ دہشتگردی کے منصوبے بنانے والی تنظیموں کو حکومت خود پروان چڑھنے میں مدد دے رہی ہے،ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے مشہور تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت اور کھلی چھوٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اور انتظامی وسیکورٹی ادارے خود ملک میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں۔یہ باتیں انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنان وذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ فرقہ وارانہ قتل عام میں ملوث اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے خاموش معاہدے کے تحت اپنے اپنے علاقے بانٹ کر قربانی کی کھالیں جمع کیں جن کامصرف آئندہ کے دہشتگردی کے منصوبوں میں کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کھالیں جمع کرنے کا ضابطہء اخلاق صرف امن پسند مذہبی جماعتوں اور مدارس کے لئے تھا دوسری جانب کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں شہر بھر میں زبردستی کھالیں جمع کرتی رہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کایہ عالم ہے کہ عید پر بھی ٹارگٹ کلنگ جاری رہی،اسلحہ کی نمائش کرنے والوں نے پولیس اور رینجرز کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی تھی۔علامہ السید عقیل انجم قادری نے کہاکہ حکومت دوغلی پالیسی ختم کرے اب یہ سلسلہ نہیں چل سکتا کہ دہشتگردوں کی عملی سرپرستی جاری رہے اوردہشتگردی کے خاتمے کے زبانی دعوے بھی،آج تک کسی بھی دہشتگرد یاٹارگٹ کلر کو سزانہ ملنا اسی سلسلے کی کڑی اوراس بات کا ثبوت ہے کہ گرفتاردہشتگردوں کے خلاف جاندارکیس نہیں بنائے جاتے جس کے باعث مجرموں اور دہشتگردوں کورعایت مل جاتی ہے اور وہ باعزت بری ہوکر عوام کے خون سے ہاتھ رنگنے کے لئے سرعام دندناتے پھرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قوم دہشتگردی کا عملی خاتمہ چاہتی ہے حکمران کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کرے۔ 















Tuesday, 16 September 2014

16-09-2014

16-09-2014

16-09-2014


تحفظ مزارات ریلی عظیم الشان اتحاداہلسنّت کا مظہرہوگی،شبیرابوطالب

مزارات اور آستانے ہماری عقیدتوں کے مراکزہیں انہیں دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے
تحفظ مزارات ریلی حکمرانوں کے لئے ہماراپیغام ہے ،ملک کے سواداعظم جاگ اٹھے ہیں
اپنے شعائروعقائدکے تحفظ کے لئے میدان میںآچکے ہیں اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
آج کوئی بھی سنّی گھرمیں نہ بیٹھے، شرکاء باوضوآئیں اورنمازکے لئے صفیں،دریاںیاچادریں ساتھ لائیں
سہہ پہرتین بجے تین ہٹی سے روانہ ہونگے،درگاہ عالم شاہ بخاری پرعلامتی دھرنا، نمازعصر اور قائدین کے خطابات ہونگے
علماء ومشائخ کی بھرپورشرکت کی یقین دہانی ،جے یوپی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیرابوطالب ودیگر نے ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا
کراچی (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیرابوطالب نے کہاہے کہ آج جے یوپی کی تحفظ مزارات ریلی عظیم الشان اتحاداہلسنّت کا مظہرہوگی،ملک کے سواداعظم اہلسنّت شعائراسلام کے مخالفین کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر اپنے عظیم تراتحادکا مظاہرہ کریں گے۔یہ باتیں انہوں نے ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یوپی کے دیگررہنماؤں کے ہمراہ مختلف ٹاؤنزکے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ مزارات کا تحفظ ہماراحق ہے ،آج کوئی بھی سنّی گھرنہ بیٹھے،تمام شرکاء باوضوآئیں اور نمازکے لئے صفیں ،دریاں یاچادریں ساتھ لائیں،ریلی سہہ پہر تین بجے درگاہ حضرت نوری شاہ باباؒ کے مزارتین ہٹی سے علماء کرام اور مشائخ عظام کی قیادت میں روانہ ہوگی اور ایم اے جناح روڈ پر بابری چوک(گرومندر)،نورانی چورنگی(نمائش) سے ہوتی ہوئی عیدگاہ درگاہ باباعالم شاہ بخاری پہنچے گی جہاں تمام شرکاء احتجاجی علامتی دھرنادیں گے جس سے قائدین خطاب کریں گے،اسی دوران نمازعصر اور اس کے بعد پھرقائدین کے خطابات ہوں گے اور یہ سلسلہ نمازمغرب کے بعدبھی جاری رہے گا۔شبیرابوطالب نے بتایاکہ آج کی ریلی کراچی کی تاریخ کو بدلنے میں اہم کرداراداکرے گی،علماء ومشائخ نے بھرپورشرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جواس بات کا ثبوت ہے کہ قوم کراچی کے مذہبی تشخص کو دبارہ لاناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی فضاؤں کو درودوسلام کی خوشبوؤں سے مہکادیں گے اور حقیقی معنوں میں اس شہر کو نبی ﷺ کے غلاموں کا شہر بناکر قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی ؒ کے مشن کی تکمیل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مزارات اور آستانے ہماری عقیدتوں کے مراکزہیں انہیں دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے۔تحفظ مزارات ریلی بے حس حکمرانوں کے لئے ہماراپیغام ہے ،ملک کے سواداعظم جاگ اٹھے ہیں اور اپنے شعائروعقائدکے تحفظ کے لئے میدان میںآچکے ہیں اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مفتی بشیرالقادری، مفتی زاہدالقادری، مولاناخلیل نورانی، قاری رفیق چشتی، علامہ عبدالغفاراویسی،صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، قاری غلام مصطفےٰ چشتی، مولاناعثمان غوری، سیدعمران حسین، محمودعسکری، قاضی شکیل احمدنورانی،زبیرنورانی، سیدمحمدعباس،محمدعاطف نورانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔


اگرحکومت نے مزارات اور آستانوں کو تحفظ فراہم نہ کیاتو عاشقان رسول ایوان اقتدارکا گھیراؤ کریں گے،قائدین اہلسنّت

نومبر میں کشمورسے کراچی یارسول اللہ مارچ کے ذریعے اپنی طاقت ثابت کریں گے،تحفظ مزارات ریلی سے مقررین کاخطاب
قانون نافذکرنے والے ادارے عالمی دہشتگردتنظیم داعش کی سرگرمیوں کوروکیں ورنہ ملک میں خون خرابہ ہوگا،شبیرابوطالب
جے یوپی کے دھرنے سے علامہ عقیل انجم، علامہ قاضی نورانی، مفتی بشیرالقادری، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی ودیگرکاخطاب
کراچی ( ) ملک کے مقتدرعلماء ومشائخ اہلسنّت نے جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے تحفظ مزارات ریلی اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نوازحکومت کو متنبہہ کیاہے کہ وہ کاالعدم دہشتگردتنظیموں کی سرپرستی بندکردے، اگرحکومت نے مزارات اور آستانوں کو تحفظ فراہم نہ کیاتو عاشقان رسول ایوان اقتدارکا گھیراؤ کریں گے،ریلی کی قیادت جے یوپی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیرابوطالب، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ السید عقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، مفتی بشیرالقادری، علامہ عبدالغفاراویسی سمیت علماء ومشائخ اہلسنّت نے کی۔ریلی میں پاکستان سنّی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے بھی نورانی چورنگی سے شرکت کی ۔اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں شبیرابوطالب نے کہاکہ سیاسی ومذہبی جماعتیں، صحافی، وکلاء اور سول سوسائیٹی کی توجہ دیگرمعاملات کی طرف ہے لیکن اس فتنے کو نظرانداز کرکے ہم ملک میں فرقہ واریت ،دہشتگردی کی ایک نئی لہرکاانتظارکررہے ہیں کہیں ایسانہ ہوکہ دریر ہوجائے اور پاکستان بھی عراق وشام کامنظر پیش کرے، انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء پاکستان نے فیصلہ کیاہے کہ ہم کشمورسے کراچی یارسول اللہ مارچ کریں گے،پھرکراچی سے لاہوراور اس کے بعد لاہورسے اسلام آبادمارچ کریں گے جس کے ذریعے ہم دنیاپر ثابت کدیں گے کہ اس ملک میں دین کے نام پردہشتگردی کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ ہم ولیوں کے امن ومحبت کے فلسفے کے داعی ہیں داتاگنج بخش،خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، لعل شہبازقلندر، شاہ عبداللطیف بھٹائی، عبداللہ شاہ غازی، بابا فرید مسعود شکر گنج ، پیربابا،رحمٰن بابا جیسے صوفیوں کے پیروکارہیں۔انہوں نے کہاکہ امام شاہ احمدنورانی امن پسند لیڈر تھے ہم بھی امن کے اسی فلسفے کو ہتھیاربناکر اس فتنے کا مقابلہ کریں گے۔مقررین نے کہاکہ بانیان پاکستان کی نسل پرلازم ہے کہ وہ وطن عزیز کو بچانے کے لئے متحدہوجائے، خارجی تکفیری گروہوں کی قتل وغارتگری پاکستان کی سالمیت کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے، مزارات اولیاء اورشعائراسلام کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔جے یوپی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ السید عقیل انجم قادری نے کہاکہ علماء ومشائخ ،مزارات اولیاء،اہم سرکاری تنصیبات اورقانون کے محافظوں ہر حملے ناقابل برداشت ہیں، آگ لگاتی فتنہ پرورتقریروں،زہر آلودلٹریچراور اسلحہ بردارجنگجوتنظیمون نے پاکستان کے وجودکو خطرے میں دال دیاہے،دنیاکے مختلف خطوں میں انبیاء علیہم السلام ،صحابہء کرام ،ازواج مطہرات اور اولیاء کاملین وبزرگان دین کے مزارات کو شہیدکرنے کے ناپاکن عمل کو توحیدکا پرچارقراردینے کی فکر کاحامل درندے امن پسند کلمہ گومسلمانوں کی بے دریغ گردنیں کاٹ رہے ہیں کون مسلم کے دریابہائے جاررہے ہیں، اور بے ضمیر افراداس قتل وغارتگری کو جہادقراردے رہے ہیں۔جے یوپی کراچی کے صدر وقت کی ضرورت ہے کہ بانیان پاکستان کی نسل وطن عزیز کو بچانے کے لئے متحدہوجائے اور تکفیری وخارجی فکر رکھنے والی تنظیموں سے برأت کا اظہارکرے اس لئے کہ ایسے لشکروں گروہوں اور سپاہوں کاوجودپاکستان کی سالمیت کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے، افسوس کہ آزمائش کی اس گھڑی میں نااہل سیاستدان پاکستان کو بچانے کے بجائے افراتفری پیداکررہے ہیں، ملک کے اہم علاقے سیلاب کی زدمیں ہیں اور عوام کھلے آسمان تلے بے آسرا پڑے ہیں اور حکمراں چین کی بانسری بجارہے ہیں، انہوں کے کہاکہ اب اقتدارکو میوزیکل چیئرسمجھ کر باری باری کا کھیلاجانے والاکھیل سب ختم ہوناچاہئے،حکمراں سن لیں کہ اہلسنّت اس ملک کے سواداعظم ہیں اہلسنّت کے حقوق غصب کرنے والوں اور انتہاپسندوں کو مراعات دے کر قوم پر مسلط کرنے کی سازش کرنے والوں کو اس ملک پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے ۔ مفتی بشیرالقادری نے کہاکہ مزارات اولیاء اور شعائراسلام کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،جن کے سرپرستوں نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کو تاراج کیا ان کے نام اور سرمائے پر پلنے والے تکفیری خارجی گروہ نے مختلف ناموں سے پاکستان میں مزارات کی بے حرمتی کی اور اب یہ گروہ علماء اور مشائخ پر حملے کرکے مزیدافراتفری پیداکرناچاہتاہے، انہوں نے کہاکہ تکفیری اور خارجی گروہ کا مذہب تو درکنار انسانیت اورتہذیب سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔مفتی رفیع الرحمٰن نورانی نے کہاکہ اہلسنّت کانام استعمال کرکے دھوکہ دینے والے اپنابوریابسترلپیٹیں اور دنیاسن لے کہ ان انتہاپسندوں کا اہلسنّت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اہلسنّت مزارات اولیاء کی تعظیم اور ان کا تحفظ کرنے والے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ میدان عمل میں آکر صف بندی کرنے کی اس گھڑی میں حکمرانوں کے اشارے پرموؤنوں اور داڑھی رکھنے والے بعض افرادکو علماء ومشائخ قراردے کر سیمیناراورکنونشن کے نام پر بند گلی میں دھکیلنے والے اہلسنّت کے خیرخواہ ہرگزنہیں ہوسکتے ،علماء ومشائخ ڈرائنگ روم سیاست کے ذریعے اپنی اناکی تسکین کرنے والوں سے اپنی جان چھڑائیں اور شعائراسلام کو بچانے کے لئے ہمارے شانہ بشانہ چلیں۔دھرنے کے شرکاء سے علامہ عبدالغفاراویسی،صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، سنی تحریک کے مبین قادری، محمودعسکری، ولی مصطفائی، تنظیم مشائخ عظام سندھ کے صوفی محمدیامین نقشبندی، تحریک محبان اولیاء کے بانی صوفی مقبول جان چشتی، عالمی تنظیم اہلسنّت کے مرکزی رہنما نظام قادری،علامہ عثمان غوری، مولاناخلیل احمدنورانی، مولاناشاہدنورانی، حافظ شاہداللہ،اعجازنقشبندی، مولانارفیق چشتی،قاری غلام مصطفےٰ چشتی، پیرگلشیرقادری، مولاناصدیق قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔



عالمی دہشتگردتنظیم کا راستہ روکنے کے لئے علماء ومشائخ کو مساجد اور آستانوں سے باہرنکلناہوگا،شبیرابوطالب
ایک بارپھر امام الشاہ احمدنورانیؒ کی جماعت جمعیت علماء پاکستان قوم کو آنے والے خطرے سے آگاہ کررہی ہے
مزارات اور خانقاہوں پر حملے کرنے والے عالمی دہشتگرد داعش نامی تنظیم کو پاکستان میں سرگرم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں
بعض قوتیں علماء کرام کی توجہ اس اہم ترین مسئلے سے ہٹاکر کرسی اورحکومت کی جانب موڑناچاہتی ہیں، لیاقت آبادمیں تحفظ مزارات اولیاء کانفرنس سے خطاب
21ستمبرکی تحفظ مزارات ریلی ملک کے سیکورٹی اداروں کواس آنے والے خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے نکالی گئی تھی
کراچی میں تحفظ مزارات ریلی کی کامیابی سے حوصلے بلندہوئے ہیں اب کشمورسے کراچی یارسول اللہ ﷺ مارچ ہوگا
کارکنان اہلسنّت خودکوتیارکرلیں ،بانیان پاکستان کی اولادہونے کے ناطے ہم پراستحکام پاکستان کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے
کراچی( ) اس وقت اہم ترین مسئلہ عالمی دہشتگردتنظیم کا راستہ روکناہے، علماء ومشائخ کو مساجد اور آستانوں سے باہرنکلناہوگا،ایک بارپھر امام الشاہ احمدنورانیؒ کی جماعت جمعیت علماء پاکستان قوم کو آنے والے خطرے سے آگاہ کررہی ہے،یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیرابوطالب نے لیاقت آبادمیں تحفظ مزارات اولیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،اس موقع پر جے یوپی کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری محمودخاں عسکری، سیکریٹری امورنوجوانان قاضی شکیل احمدنورانی، حاجی سلمان شیخ ودیگر نے بھی خطاب کیا،جبکہ ممتازثناء خواں الحاج حافظ طاہرقادری، الحاج عمران شیخ عطاری، یعقوب ابراہیم نقشبندی، سیدعمیرسمیع ودیگر نے ہدیہء نعت پیش کیا۔شبیر ابوطالب نے اپنے خطاب میں کہاکہ مزارات اور خانقاہوں پر حملے کرنے والے عالمی دہشتگرد داعش نامی تنظیم کو پاکستان میں سرگرم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جبکہ بعض قوتیں علماء کرام کی توجہ اس اہم ترین مسئلے سے ہٹاکر کرسی اورحکومت کی جانب موڑناچاہتی ہیں۔شبیرابوطالب نے کہاکہ 21ستمبرکی تحفظ مزارات ریلی ملک کے سیکورٹی اداروں کواس آنے والے خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے نکالی گئی تھی تاکہ ادارے پیش بندی کرکے خودکوتیارکرلیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں تحفظ مزارات ریلی کی کامیابی سے حوصلے بلندہوئے ہیں اب کشمورسے کراچی یارسول اللہ ﷺ مارچ ہوگا،کارکنان اہلسنّت خودکوتیارکرلیں ،بانیان پاکستان کی اولادہونے کے ناطے ہم پراستحکام پاکستان کی سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

  1. ے