Saturday, 20 September 2014

jup online

  1.  jup online 



نئے اسلامی سال کے آغاز پر کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں دہشتگردی کے منصوبے بنارہی ہیں ،علامہ السیدعقیل انجم قادری
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ دہشتگردی کے منصوبے بنانے والی تنظیموں کو حکومت خود پروان چڑھنے میں مدد دے رہی ہے،جے یوپی سندھ
دہشتگرد تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت اور کھلی چھوٹ حکومتی سرپرستی کا کھلاثبوت ہے، شہر کے دورے کے موقع پر خطاب
کراچی ( نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ السیدعقیل انجم قادری نے کہاہے کہ نئے اسلامی سال کے آغاز پر کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں دہشتگردی کے منصوبے بنارہی ہیں ،حیرانگی کی بات یہ ہے کہ دہشتگردی کے منصوبے بنانے والی تنظیموں کو حکومت خود پروان چڑھنے میں مدد دے رہی ہے،ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے مشہور تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت اور کھلی چھوٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اور انتظامی وسیکورٹی ادارے خود ملک میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں۔یہ باتیں انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنان وذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ فرقہ وارانہ قتل عام میں ملوث اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے خاموش معاہدے کے تحت اپنے اپنے علاقے بانٹ کر قربانی کی کھالیں جمع کیں جن کامصرف آئندہ کے دہشتگردی کے منصوبوں میں کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کھالیں جمع کرنے کا ضابطہء اخلاق صرف امن پسند مذہبی جماعتوں اور مدارس کے لئے تھا دوسری جانب کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں شہر بھر میں زبردستی کھالیں جمع کرتی رہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کایہ عالم ہے کہ عید پر بھی ٹارگٹ کلنگ جاری رہی،اسلحہ کی نمائش کرنے والوں نے پولیس اور رینجرز کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی تھی۔علامہ السید عقیل انجم قادری نے کہاکہ حکومت دوغلی پالیسی ختم کرے اب یہ سلسلہ نہیں چل سکتا کہ دہشتگردوں کی عملی سرپرستی جاری رہے اوردہشتگردی کے خاتمے کے زبانی دعوے بھی،آج تک کسی بھی دہشتگرد یاٹارگٹ کلر کو سزانہ ملنا اسی سلسلے کی کڑی اوراس بات کا ثبوت ہے کہ گرفتاردہشتگردوں کے خلاف جاندارکیس نہیں بنائے جاتے جس کے باعث مجرموں اور دہشتگردوں کورعایت مل جاتی ہے اور وہ باعزت بری ہوکر عوام کے خون سے ہاتھ رنگنے کے لئے سرعام دندناتے پھرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قوم دہشتگردی کا عملی خاتمہ چاہتی ہے حکمران کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کرے۔ 















Tuesday, 16 September 2014

16-09-2014

16-09-2014

16-09-2014


تحفظ مزارات ریلی عظیم الشان اتحاداہلسنّت کا مظہرہوگی،شبیرابوطالب

مزارات اور آستانے ہماری عقیدتوں کے مراکزہیں انہیں دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے
تحفظ مزارات ریلی حکمرانوں کے لئے ہماراپیغام ہے ،ملک کے سواداعظم جاگ اٹھے ہیں
اپنے شعائروعقائدکے تحفظ کے لئے میدان میںآچکے ہیں اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
آج کوئی بھی سنّی گھرمیں نہ بیٹھے، شرکاء باوضوآئیں اورنمازکے لئے صفیں،دریاںیاچادریں ساتھ لائیں
سہہ پہرتین بجے تین ہٹی سے روانہ ہونگے،درگاہ عالم شاہ بخاری پرعلامتی دھرنا، نمازعصر اور قائدین کے خطابات ہونگے
علماء ومشائخ کی بھرپورشرکت کی یقین دہانی ،جے یوپی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیرابوطالب ودیگر نے ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا
کراچی (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیرابوطالب نے کہاہے کہ آج جے یوپی کی تحفظ مزارات ریلی عظیم الشان اتحاداہلسنّت کا مظہرہوگی،ملک کے سواداعظم اہلسنّت شعائراسلام کے مخالفین کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر اپنے عظیم تراتحادکا مظاہرہ کریں گے۔یہ باتیں انہوں نے ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یوپی کے دیگررہنماؤں کے ہمراہ مختلف ٹاؤنزکے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ مزارات کا تحفظ ہماراحق ہے ،آج کوئی بھی سنّی گھرنہ بیٹھے،تمام شرکاء باوضوآئیں اور نمازکے لئے صفیں ،دریاں یاچادریں ساتھ لائیں،ریلی سہہ پہر تین بجے درگاہ حضرت نوری شاہ باباؒ کے مزارتین ہٹی سے علماء کرام اور مشائخ عظام کی قیادت میں روانہ ہوگی اور ایم اے جناح روڈ پر بابری چوک(گرومندر)،نورانی چورنگی(نمائش) سے ہوتی ہوئی عیدگاہ درگاہ باباعالم شاہ بخاری پہنچے گی جہاں تمام شرکاء احتجاجی علامتی دھرنادیں گے جس سے قائدین خطاب کریں گے،اسی دوران نمازعصر اور اس کے بعد پھرقائدین کے خطابات ہوں گے اور یہ سلسلہ نمازمغرب کے بعدبھی جاری رہے گا۔شبیرابوطالب نے بتایاکہ آج کی ریلی کراچی کی تاریخ کو بدلنے میں اہم کرداراداکرے گی،علماء ومشائخ نے بھرپورشرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جواس بات کا ثبوت ہے کہ قوم کراچی کے مذہبی تشخص کو دبارہ لاناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی فضاؤں کو درودوسلام کی خوشبوؤں سے مہکادیں گے اور حقیقی معنوں میں اس شہر کو نبی ﷺ کے غلاموں کا شہر بناکر قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی ؒ کے مشن کی تکمیل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مزارات اور آستانے ہماری عقیدتوں کے مراکزہیں انہیں دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے۔تحفظ مزارات ریلی بے حس حکمرانوں کے لئے ہماراپیغام ہے ،ملک کے سواداعظم جاگ اٹھے ہیں اور اپنے شعائروعقائدکے تحفظ کے لئے میدان میںآچکے ہیں اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مفتی بشیرالقادری، مفتی زاہدالقادری، مولاناخلیل نورانی، قاری رفیق چشتی، علامہ عبدالغفاراویسی،صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، قاری غلام مصطفےٰ چشتی، مولاناعثمان غوری، سیدعمران حسین، محمودعسکری، قاضی شکیل احمدنورانی،زبیرنورانی، سیدمحمدعباس،محمدعاطف نورانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔


اگرحکومت نے مزارات اور آستانوں کو تحفظ فراہم نہ کیاتو عاشقان رسول ایوان اقتدارکا گھیراؤ کریں گے،قائدین اہلسنّت

نومبر میں کشمورسے کراچی یارسول اللہ مارچ کے ذریعے اپنی طاقت ثابت کریں گے،تحفظ مزارات ریلی سے مقررین کاخطاب
قانون نافذکرنے والے ادارے عالمی دہشتگردتنظیم داعش کی سرگرمیوں کوروکیں ورنہ ملک میں خون خرابہ ہوگا،شبیرابوطالب
جے یوپی کے دھرنے سے علامہ عقیل انجم، علامہ قاضی نورانی، مفتی بشیرالقادری، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی ودیگرکاخطاب
کراچی ( ) ملک کے مقتدرعلماء ومشائخ اہلسنّت نے جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے تحفظ مزارات ریلی اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نوازحکومت کو متنبہہ کیاہے کہ وہ کاالعدم دہشتگردتنظیموں کی سرپرستی بندکردے، اگرحکومت نے مزارات اور آستانوں کو تحفظ فراہم نہ کیاتو عاشقان رسول ایوان اقتدارکا گھیراؤ کریں گے،ریلی کی قیادت جے یوپی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیرابوطالب، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ السید عقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، مفتی بشیرالقادری، علامہ عبدالغفاراویسی سمیت علماء ومشائخ اہلسنّت نے کی۔ریلی میں پاکستان سنّی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے بھی نورانی چورنگی سے شرکت کی ۔اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں شبیرابوطالب نے کہاکہ سیاسی ومذہبی جماعتیں، صحافی، وکلاء اور سول سوسائیٹی کی توجہ دیگرمعاملات کی طرف ہے لیکن اس فتنے کو نظرانداز کرکے ہم ملک میں فرقہ واریت ،دہشتگردی کی ایک نئی لہرکاانتظارکررہے ہیں کہیں ایسانہ ہوکہ دریر ہوجائے اور پاکستان بھی عراق وشام کامنظر پیش کرے، انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء پاکستان نے فیصلہ کیاہے کہ ہم کشمورسے کراچی یارسول اللہ مارچ کریں گے،پھرکراچی سے لاہوراور اس کے بعد لاہورسے اسلام آبادمارچ کریں گے جس کے ذریعے ہم دنیاپر ثابت کدیں گے کہ اس ملک میں دین کے نام پردہشتگردی کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ ہم ولیوں کے امن ومحبت کے فلسفے کے داعی ہیں داتاگنج بخش،خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، لعل شہبازقلندر، شاہ عبداللطیف بھٹائی، عبداللہ شاہ غازی، بابا فرید مسعود شکر گنج ، پیربابا،رحمٰن بابا جیسے صوفیوں کے پیروکارہیں۔انہوں نے کہاکہ امام شاہ احمدنورانی امن پسند لیڈر تھے ہم بھی امن کے اسی فلسفے کو ہتھیاربناکر اس فتنے کا مقابلہ کریں گے۔مقررین نے کہاکہ بانیان پاکستان کی نسل پرلازم ہے کہ وہ وطن عزیز کو بچانے کے لئے متحدہوجائے، خارجی تکفیری گروہوں کی قتل وغارتگری پاکستان کی سالمیت کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے، مزارات اولیاء اورشعائراسلام کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔جے یوپی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ السید عقیل انجم قادری نے کہاکہ علماء ومشائخ ،مزارات اولیاء،اہم سرکاری تنصیبات اورقانون کے محافظوں ہر حملے ناقابل برداشت ہیں، آگ لگاتی فتنہ پرورتقریروں،زہر آلودلٹریچراور اسلحہ بردارجنگجوتنظیمون نے پاکستان کے وجودکو خطرے میں دال دیاہے،دنیاکے مختلف خطوں میں انبیاء علیہم السلام ،صحابہء کرام ،ازواج مطہرات اور اولیاء کاملین وبزرگان دین کے مزارات کو شہیدکرنے کے ناپاکن عمل کو توحیدکا پرچارقراردینے کی فکر کاحامل درندے امن پسند کلمہ گومسلمانوں کی بے دریغ گردنیں کاٹ رہے ہیں کون مسلم کے دریابہائے جاررہے ہیں، اور بے ضمیر افراداس قتل وغارتگری کو جہادقراردے رہے ہیں۔جے یوپی کراچی کے صدر وقت کی ضرورت ہے کہ بانیان پاکستان کی نسل وطن عزیز کو بچانے کے لئے متحدہوجائے اور تکفیری وخارجی فکر رکھنے والی تنظیموں سے برأت کا اظہارکرے اس لئے کہ ایسے لشکروں گروہوں اور سپاہوں کاوجودپاکستان کی سالمیت کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے، افسوس کہ آزمائش کی اس گھڑی میں نااہل سیاستدان پاکستان کو بچانے کے بجائے افراتفری پیداکررہے ہیں، ملک کے اہم علاقے سیلاب کی زدمیں ہیں اور عوام کھلے آسمان تلے بے آسرا پڑے ہیں اور حکمراں چین کی بانسری بجارہے ہیں، انہوں کے کہاکہ اب اقتدارکو میوزیکل چیئرسمجھ کر باری باری کا کھیلاجانے والاکھیل سب ختم ہوناچاہئے،حکمراں سن لیں کہ اہلسنّت اس ملک کے سواداعظم ہیں اہلسنّت کے حقوق غصب کرنے والوں اور انتہاپسندوں کو مراعات دے کر قوم پر مسلط کرنے کی سازش کرنے والوں کو اس ملک پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے ۔ مفتی بشیرالقادری نے کہاکہ مزارات اولیاء اور شعائراسلام کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،جن کے سرپرستوں نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کو تاراج کیا ان کے نام اور سرمائے پر پلنے والے تکفیری خارجی گروہ نے مختلف ناموں سے پاکستان میں مزارات کی بے حرمتی کی اور اب یہ گروہ علماء اور مشائخ پر حملے کرکے مزیدافراتفری پیداکرناچاہتاہے، انہوں نے کہاکہ تکفیری اور خارجی گروہ کا مذہب تو درکنار انسانیت اورتہذیب سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔مفتی رفیع الرحمٰن نورانی نے کہاکہ اہلسنّت کانام استعمال کرکے دھوکہ دینے والے اپنابوریابسترلپیٹیں اور دنیاسن لے کہ ان انتہاپسندوں کا اہلسنّت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اہلسنّت مزارات اولیاء کی تعظیم اور ان کا تحفظ کرنے والے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ میدان عمل میں آکر صف بندی کرنے کی اس گھڑی میں حکمرانوں کے اشارے پرموؤنوں اور داڑھی رکھنے والے بعض افرادکو علماء ومشائخ قراردے کر سیمیناراورکنونشن کے نام پر بند گلی میں دھکیلنے والے اہلسنّت کے خیرخواہ ہرگزنہیں ہوسکتے ،علماء ومشائخ ڈرائنگ روم سیاست کے ذریعے اپنی اناکی تسکین کرنے والوں سے اپنی جان چھڑائیں اور شعائراسلام کو بچانے کے لئے ہمارے شانہ بشانہ چلیں۔دھرنے کے شرکاء سے علامہ عبدالغفاراویسی،صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، سنی تحریک کے مبین قادری، محمودعسکری، ولی مصطفائی، تنظیم مشائخ عظام سندھ کے صوفی محمدیامین نقشبندی، تحریک محبان اولیاء کے بانی صوفی مقبول جان چشتی، عالمی تنظیم اہلسنّت کے مرکزی رہنما نظام قادری،علامہ عثمان غوری، مولاناخلیل احمدنورانی، مولاناشاہدنورانی، حافظ شاہداللہ،اعجازنقشبندی، مولانارفیق چشتی،قاری غلام مصطفےٰ چشتی، پیرگلشیرقادری، مولاناصدیق قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔



عالمی دہشتگردتنظیم کا راستہ روکنے کے لئے علماء ومشائخ کو مساجد اور آستانوں سے باہرنکلناہوگا،شبیرابوطالب
ایک بارپھر امام الشاہ احمدنورانیؒ کی جماعت جمعیت علماء پاکستان قوم کو آنے والے خطرے سے آگاہ کررہی ہے
مزارات اور خانقاہوں پر حملے کرنے والے عالمی دہشتگرد داعش نامی تنظیم کو پاکستان میں سرگرم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں
بعض قوتیں علماء کرام کی توجہ اس اہم ترین مسئلے سے ہٹاکر کرسی اورحکومت کی جانب موڑناچاہتی ہیں، لیاقت آبادمیں تحفظ مزارات اولیاء کانفرنس سے خطاب
21ستمبرکی تحفظ مزارات ریلی ملک کے سیکورٹی اداروں کواس آنے والے خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے نکالی گئی تھی
کراچی میں تحفظ مزارات ریلی کی کامیابی سے حوصلے بلندہوئے ہیں اب کشمورسے کراچی یارسول اللہ ﷺ مارچ ہوگا
کارکنان اہلسنّت خودکوتیارکرلیں ،بانیان پاکستان کی اولادہونے کے ناطے ہم پراستحکام پاکستان کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے
کراچی( ) اس وقت اہم ترین مسئلہ عالمی دہشتگردتنظیم کا راستہ روکناہے، علماء ومشائخ کو مساجد اور آستانوں سے باہرنکلناہوگا،ایک بارپھر امام الشاہ احمدنورانیؒ کی جماعت جمعیت علماء پاکستان قوم کو آنے والے خطرے سے آگاہ کررہی ہے،یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیرابوطالب نے لیاقت آبادمیں تحفظ مزارات اولیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،اس موقع پر جے یوپی کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری محمودخاں عسکری، سیکریٹری امورنوجوانان قاضی شکیل احمدنورانی، حاجی سلمان شیخ ودیگر نے بھی خطاب کیا،جبکہ ممتازثناء خواں الحاج حافظ طاہرقادری، الحاج عمران شیخ عطاری، یعقوب ابراہیم نقشبندی، سیدعمیرسمیع ودیگر نے ہدیہء نعت پیش کیا۔شبیر ابوطالب نے اپنے خطاب میں کہاکہ مزارات اور خانقاہوں پر حملے کرنے والے عالمی دہشتگرد داعش نامی تنظیم کو پاکستان میں سرگرم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جبکہ بعض قوتیں علماء کرام کی توجہ اس اہم ترین مسئلے سے ہٹاکر کرسی اورحکومت کی جانب موڑناچاہتی ہیں۔شبیرابوطالب نے کہاکہ 21ستمبرکی تحفظ مزارات ریلی ملک کے سیکورٹی اداروں کواس آنے والے خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے نکالی گئی تھی تاکہ ادارے پیش بندی کرکے خودکوتیارکرلیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں تحفظ مزارات ریلی کی کامیابی سے حوصلے بلندہوئے ہیں اب کشمورسے کراچی یارسول اللہ ﷺ مارچ ہوگا،کارکنان اہلسنّت خودکوتیارکرلیں ،بانیان پاکستان کی اولادہونے کے ناطے ہم پراستحکام پاکستان کی سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

  1. ے

Friday, 29 August 2014

Agahi

Agahi

سندھ حکومت دہشتگردی اور لاقانونیت پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے،صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

کراچی میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تعینات رینجرز،پولیس اور دیگر اداروں کے افسران ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں

اہم شخصیات کے قتل کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے کبھی قانون کے محافظوں کی دسترس میں نہیں آتے ،دہشتگرد دندناتے پھررہے ہیں

ایک کے بعدایک اہم شخصیت کو قتل کیاجارہاہے لیکن قانون نافذکرنے والوں کی فوج ظفرموج محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

ڈاکٹرشکیل اوج سمیت دہشتگردی کے شکارہونے والے تمام شخصیات کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے
کراچی ( نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیر ابوطالب، صوبائی صدر مفتی عبدالنبی صدیقی، ناظم اعلیٰ علامہ السیدعقیل انجم قادری ودیگر نے ڈاکٹرشکیل اوج کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت دہشتگردی اور لاقانونیت پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے،دوہفتوں میں متعدد اہم شخصیات کو قتل کیاجاچکاہے لیکن کراچی میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تعینات رینجرز،پولیس اور دیگر اداروں کے افسران ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں انسانی جانوں کے ضیاع کاکسی کو احساس تک نہیں نہ ہی کسی میں ضمیر نام کی کوئی شے موجودہے کہ فرائض سے غفلت برتنے پر اپنی کوتاہی اورنااہلی کو تسلیم کرلے،بلکہ ایک واردات کے بعد دوسری واردات تک ایک دوسرے پر ذمہ داریاں عائدکرنے کا سلسلہ جاری رہتاہے،دوسری جانب اہم شخصیات کے قتل کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے کبھی قانون کے محافظوں کی دسترس میں نہیں آتے اور اگرکبھی زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاغلطی سے کسی دہشتگرد کوگرفتاربھی کرلیاجائے تو عدم ثبوت کابہانہ بناکر اسے رہاکردیاجاتا ہے ، جس کے باعث دہشتگرد شہر بھرمیں دندناتے پھررہے ہیں،ایک کے بعدایک کسی عالم،کسی ڈاکٹر، کسی صحافی، کسی وکیل کو قتل کیاجارہاہے لیکن قانون نافذکرنے والوں کی فوج ظفرموج محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرشکیل اوج سمیت دہشتگردی کے شکارہونے والے تمام شخصیات کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔ صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ اہلسنت کے علما ء ومشائخ کو سرعام ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ قاتل اور دھشت گرد آزادی سے دندناتے پھر رہے ہیں مگرافسوس حکومت دھشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہے ایسا لگتا ہے کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت مختلف مسالک کے علماء ومشائخ کو نشانہ بناکر اس کی آڑ میں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل علم دشمنی کی بدترین مثال ہے۔علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل پیر محمد محفوظ مشہدی نے ڈاکٹر شکیل اوج کی ٹارگیٹ کلنگ میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جامعہ کراچی شعبہ اسلامک اسٹیڈیزکے ڈین اور انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی رہنما پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کوعلم کی شمع گل کردینے کے مترادف قراردیتے ہو ئے جے یو پی کراچی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پچھلے دو دنوں میں جامعہ کراچی کی دو علمی شخصیا ت کی ٹارگیٹ کلنگ میں شہادت حکمرانوں کے لئے لمحہ فکرہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر شکیل اوج کی ساری زندگی عشق رسول ﷺکے فروغ اور علم کی شمع روشن کرتے ہوئے گزری آپ اہلسنت کا عظیم سرمایہ تھے جس سے علم کا ایک روشن درخشاں باب بند ہو گیا ہے حکومت ڈاکٹر پروفیسر شکیل اوج کے قاتلوں کو
فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔
تکفیری وخارجی ٹولے کی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھی جائے،جے یوپی (نورانی)
مزارات مقدسہ کا تحفظ اپنی جانوں پر کھیل کر کریں گے،علامہ السیدعقیل انجم قادری
اتوار سہہ پہرتین بجے تحفظ مزارات ریلی فقیدالمثال اور تاریخی ہوگی ،محبان اولیاء اپنی بھرپورشرکت کرکے اتحادکاعملی مظاہرہ کریں گے
تمام وابستگان مزارات وبزرگان دین عوام اہلسنّت تحفظ مزارات ریلی میں بھرپورشرکت کریں، علماء وخطباء کی اپیل
تحفظ مزارات ریلی اہلسنّت کے عظیم تراتحاد کی راہ میں سنگ میل ثابت ہوگی،یوم عزم تحفظ عقائداہلسنّت پر علماء کا اجتماعات سے خطاب
کراچی ( )جمعیت علماء پاکستان سندھ کے تحت 21ستمبرکوکراچی سمیت صوبے بھر میں یوم تحفظ مزارات منانے کے سلسلے میں یوم عزم تحفظ عقائداہلسنّت منایاگیا،اس سلسلے میں مساجد میں نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء وخطباء نے مختلف قراردادیں منظورکرائیں جن میں حکومت سے تکفیری وخارجی دہشتگردٹولے کی سرگرمیوں پر پابندی اور کڑی نظررکھنے اور ڈاکٹر شکیل اوج سمیت ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والی دیگراہم شخصیات کے قاتلوں اور ان کے ماسٹرمائنڈزکی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جے یوپی کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ السید عقیل انجم قادری، مفتی عبدالنبی صدیقی، مولانامعشوق مجددی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، مفتی بشیرالقادری، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ عبدالغفاراویسی، مفتی سیدزاہدالقادری، مفتی نورالہادی نعیمی، علامہ فدااحمدنعیمی، علامہ غلام یٰسین گولڑوی، علامہ عثمان غوری، علامہ عبدالقدیرقادری، مولاناعبداللہ کامل، قاری رفیق چشتی، علامہ خلیل احمدنورانی، مفتی نثاراحمدقادری، صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، صاحبزادہ عبدالرحمٰن صابری، مولاناعبدالمتین نعیمی، مولانامحمدشوکت مغل، مولانامعروف اشرفی، مولاناصدیق صدیقی، مولاناحفیظ اللہ صدیقی، مولانافیض مصطفےٰ شمس قادری، مولاناعبدالرحمٰن صدیقی، حافظ ہارون نعیمی، مولاناضیاء الحق نقشبندی، مولاناشعیب قادری، مولاناعبدالمجیدنوری، مولاناکبیراحمدقادری،مولانافقیرمحمدعطاری، مولاناسعیداحمدلاشاری، مولاناامتیازسعیدی، حافظ انواراحمدشیخ، مولاناجہانزیب ہزاروی، قاری غلام مصطفےٰ چشتی ودیگر نے کہاکہ مزارات مقدسہ کا تحفظ اپنی جانوں پر کھیل کر کریں گے، اتوار سہہ پہرتین بجے تحفظ مزارات ریلی فقیدالمثال اور تاریخی ہوگی جس میں عاشقان رسول ﷺ ومحبان اولیاء اپنی بھرپورشرکت کرکے اتحادکاعملی مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے تمام وابستگان مزارات وبزرگان دین عوام اہلسنّت سے تحفظ مزارات ریلی میں بھرپورشرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریلی اہلسنّت کے عظیم تراتحاد کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

قادیانی فتنہ آج بھی پاکستان کو ڈی اسٹیبلائز کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر
سیاسی جماعتوں کے روپ میں اسلام مخالف فتنے ملک پر قابض ہونے کی کوششیں کررہے ہیں
حکمران اور حکمرانی کے لئے پرتولنے والے یادرکھیں قادیانی مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے
قادیانیوں کی ملک کے اہم عہدوں پر تعیناتی جہاں اسلام سے غداری ہے وہیں آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے
قوم عاشق رسول ﷺ غازی ممتازقادری کو فوری طورپر جیل کی سلاخوں سے باہر دیکھناچاہتی ہے ،حکمران چاہیں تو ریفرنڈم کرالیں
پاکستان میں قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ،لیاری میں منعقدہ عظیم الشان تاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب
کراچی ( ) قادیانی فتنہ آج بھی پاکستان کو ڈی اسٹیبلائز کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ارتدادی سرگرمیاں عروج پرہیں،سیاسی جماعتوں کے روپ میں اسلام مخالف فتنے ملک پر قابض ہونے کی کوششیں کررہے ہیں،حکمران اور حکمرانی کے لئے پرتولنے والے یادرکھیں قادیانی مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے،قادیانیوں کی ملک کے اہم عہدوں پر تعیناتی جہاں اسلام سے غداری ہے وہیں آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے۔یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے نیوکمہارواڑہ لیاری میں منعقدہ عظیم الشان تاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔کانفرنس سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیرابوطالب، علامہ شاکر الطاف مدنی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں قادیانیوں کی ارتداددی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ،جس طرح منکرین ختم نبوت کھلے عام اپنے باطل دین کی تبلیغ کرکے پاکستان کے آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیررہے ہیں وہ عاشقان رسول ﷺ کے دلوں کو چھلنی کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستداں قوم کے جذبات کی ترجمانی کریں اور متنازعہ بیانات کے ذریعے قوم کو انتشارمیں مبتلاکرنے سے گریزکریں۔یہ وقت قوم کو متحدکرنے کا ہے انتشاراورافتراق ہماری جڑوں کو کھوکھلاکررہے ہیں،حکمران اسلامی طرزحکمرانی کو اپنائیں اور ملک میں نفاذ نظام مصطفےٰ ﷺ کی راہ ہموارکریں تاکہ مقاصدپاکستان کی تکمیل ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ غازی ممتازحسین قادری نے ملت کا فرض کفایہ اداکیاوہ امت مسلمہ کا ہیروہے،نوازشریف حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کی رہائی کے اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ قوم عاشق رسول ﷺ غازی ممتازقادری کو فوری طورپر جیل کی سلاخوں سے باہر دیکھناچاہتی ہے لہٰذاحکمران بھی قوم کے جذبات کا خیال رکھیں اوراگرانہیں اس بات پر یقین نہیں تو اس پر ریفرنڈم کرالیں۔کانفرنس کی نظامت ممتازکمپیئرمحمدبشیرقادری نے کی جبکہ علامہ سیدحسین شاہ ہاشمی، علامہ اسحٰق خلیلی،قاضی شکیل احمدنورانی، علامہ قاری دوست محمدعطاری،سیدمحمدعباس، علامہ قاری سکندرعطاری، علامہ حافظ نسیم علامہ قاری عبدالرشیداعوان، علامہ حافظ منظورعطاری، علامہ سلیم قادری، علامہ عبدالقادر، علامہ محمدحسین، علامہ حافظ عتیق ،علامہ محمدبخش نعیمی، صوفی محمدرفیق قادری چشتی ہارونی،احمدرضاقادری عطاری، محمدشاکرقادری، محمدشعیب قادری، محمدابراہیم گل، محمدارشدقادری سمیت متعددعلماء ومشائخ اور عوام اہلسنّت نے شرکت کی۔
جے یوپی کراچی کی ممبر شپ مہم اور تنظیمی کارکردگی کاجائزہ، تنظیم نوکافیصلہ
پہلے مرحلے میں ٹاؤنز اور دوسرے مرحلے میں علاقائی تنظیموں کو مستحکم کیاجائے گا، شبیرابوطالب

مزارات اور خانقاہوں کے تحفظ کے لئے وسائل اور کاوشیں بروئے کارلاتے رہیں گے 
نومبر میں کشمورتاکراچی لبیک یارسول اللہ ﷺ مارچ کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے
کراچی ( ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیرابوطالب نے کہاہے کہ جے یوپی علمائے کرام، مشائخ عظام پرمشتمل سواداعظم اہلسنّت کی واحدنمائندہ سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں ہیں،اہلسنّت وجماعت کے تمام طبقات کو اس پلیٹ فارم پر متحدکرنے کی کوششیں کررہے ہیں بہت جلد ملک کے عوام اہلسنّت سنّیوں کے عظیم تر اتحاد کی نویدسنیں گے اور اپنی آنکھوں سے اس کا نظارہ کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے جے یوپی کراچی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ،اجلاس میں کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، سینئرنائب صدر مفتی محمدرفیع الرحمٰن نورانی، نائب صدر علامہ عبدالغفاراویسی نورانی،محمدشکیل قاسمی، صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، محمودعسکری، سیدعمران حسین، عبدالوحیدیونس ودیگر شریک تھے۔اس موقع پر جے یوپی کراچی کی جاری ممبرشپ مہم اور تنظیمی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاجبکہ کراچی کی تمام باڈیزکی تنظیم نوکرنے کا فیصلہ کیاگیا۔شبیرابوطالب نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹاؤنزاور دوسرے مرحلے میں علاقائی تنظیموں کو مستحکم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء پاکستان کراچی شہرکا مذہبی تشخص بحال کرنے میں کامیاب ہورہی ہے اورکراچی میں امن امان سے بھرپور اور دہشتگردی سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اول روز سے کوشاں ہے ،اس سلسلے کو مزیدآگے بڑھاتے ہوئے تنظیم کو مزیدفعال اور منظم کرنے کا آغاز کردیاہے ساتھ ہی اہلسنّت کی دیگر تنظیموں کے برادرانہ تعلقات کو مزیدبہتر بنائیں گے اور انشاء اللہ بہت جلد اہلسنّت کا عظیم تراتحاد وجودمیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ مزارات اور خانقاہوں کے تحفظ کے لئے وسائل اور کاوشیں بروئے کارلاتے رہیں گے ،نومبر میں کشمورتاکراچی لبیک یارسول اللہ ﷺ مارچ کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

29-8-2014 jup online news