Monday, 3 August 2015

JUP NOORANI TOBA TEK SINGH


02-08-2015



ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار )

ضلعی صدرجے یو پی (نورانی ) ڈاکٹر اسلم اعوان ،جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر سیف اللہ قمر ،نائب صدر میاں ایوب چشتی ،حکیم عظمت اللہ نعمانی ،افتخار گولڑوی ،نعیم قادری ،ذوالقرنین حیدر ،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ الشاہ احمد نورانی ہمیشہ الطاف حسین کی ملک دشمنی کی نشاند دہی کرتے رہے مگر حکومتوں کی غفلتوں کا نتیجہ ہے کہ آج الطاف حسین عالمی قوتوں کو پاکستان پر جارحیت کی دعوت دے رہے ہیں ،الطاف حسین اسلام اور پاکستان دشمنوں کی نمائندگی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ،حکومت اس معاملہ پر سیاسی بیانات دینے کی بجائے اس ملک دشمنی کی مہم کا عملی اقدامات کے ذریعے بھر پور جواب دے ،اس بات کا مطالبہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) کے رہنماؤں نے قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نوارانی کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا ، اس موقع پر تحصیل صدر پیر محل ڈاکٹر محمد کاشف ،سید فضل حسین شاہ ، اختر چوہدری ،محمد اصغر ،افتخا ر آرائیں و دیگر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجودتھی ، انہو ں نے مزید کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کی سر کوبی کے لئے پا ک فوج کی پشت پر ہیں ، مذہبی ،لسانی اور گروہی تعصب کی بنیاد پر ہونے والی دہشت گردی کی کا ر وائیوں کاخاتمہ اولین قومی ضرورت ہے ،مقرریں نے علامہ شاہ احمد نورانی کی دینی ملی و ملکی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ،اور کہاکہ نورانی میاں کی خدمات تاریخی اہمیت کی حامل ہیں اور آنے والی نسلیں روشنی کے اس مینار سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گی،شرکاء نے عہد کیا کہ علامہ الشاہ احمد نورانی کے مشن کو قائد ملت ڈاکٹر صاحبزادہ ابو لخیر زبیر کی قیادت میں جاری رکھا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment