Monday, 7 September 2015

JUP NOORANI RAJANA 6 September 2015 Tahafezy Khatmy nubuwa (slaAllah Ho elahy wasalm) and Defay Pakistan Seminar




























































JUP NOORANI RAJANA 6 September 2015 Tahafezy Khatmy nubuwa (slaAllah Ho elahy wasalm) and Defay Pakistan Seminar



رجانہ( نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان نورانی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام رجانہ میں تحفظ ختمِ نبوت ﷺ و دفاعِ پاکستان سیمینار کا انعقاد ہوا ،
ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی ڈاکٹر سیف اللہ قمر ، صدرجمعیت علماء پاکستان نورانی تحصیل گوجرہسید عبدالصمدشاہ ،حکیم عظمت اللہ نعمانی، مولانا عمران سلیم ، نصراللہ قادری ،حافظ محمد احمد رضا (گوجرہ) مولوی قربان ، صدرجمعیت علماء پاکستان نورانی تحصیل ٹوبہ مولاناافتخار احمد گولڑوی نے سیمینار سے خطاب کیا ،تلاوت قرآن حافظ عبدالخالق نقشبندی، نعت سید فضل حسین شاہ نے پیش کی جب کہ خصوصی شرکت نعیم قادری، ذوالقرنین حیدر،محمد سعید گجر ،فرحان خلیل خان ،حاجی قاسم بیگ ،ڈاکٹر کاشف (پیر محل)نے کی ،سید عبدالصمدشاہ نے اپنی پنجابی شاعری کے ذریعے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے کہا پاک فوج اعلیٰ صلاحیتوں ،ایمانی جذبے اور شوق شہادت سے مالامال ہے،پوری قوم نہ صرف اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ جب بھی کبھی ضرورت محسوس ہوئی پاک فوج قوم کو اپنے ساتھ پائے گی،حکیم عظمت اللہ نعمانینے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہء ختم نبوت ہر مومن کے ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی نے قادیانی فتنے کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے غیرمسلم اقلیت قراردلواکر دنیاکے سامنے بے نقاب کیا،امام نورانی کے پیروکارقادیانیوں کی سازشوں کوہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی ملک میں دہشتگردی اور بدامنی کی سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ امام الشاہ احمدنورانی کے پیروکاران عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تن من دھن قربان کردیں گے،قادیانیوں کی کلیدی عہدوں پرتعیناتی امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے،فی الفور قادیانیوں کو حکومتی اداروں کے اہم عہدوں سے برطرف کیاجائے،انہوں نے کہاکہ قادیانی اول روز سے پاکستان کے مخالف اور اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں، ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر سیف اللہ قمر نے کہاکہ ملک دشمن سرگرمیوں،دہشتگردی اور تخریبکاری کی وارداتوں میں قاد یانی عناصر کونظرانداز نہ کیاجائے۔ الحمدللہ حضرت ابوبکر صدیقؓ سے حضرت علامہ شاہ احمد نورانی تک اُمت مسلمہ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا حق اداکیا مولانانورانی کے عظیم مشن کے پیروکار قادیانیوں کے سرپرستوں اور اُن کے حمایتیوں کی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملک میں ایک بار پھر قادیانی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں،مولانانورانی کے پیروکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر میدان میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل رہیں۔ مولانا عمران سلیم نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا مرکزومحور اور روح وجان ہے ، کفر کی طاقتیں اس عقیدے کومٹانے کے درپے ہیں،علماء کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قادیانیوں اور ان کے حمایتیوں پرکڑی نگاہ رکھیں ، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنا اور گستاخ رسول کو اُس کے منطقی انجام تک پہنچانا اہل ایمان کا فریضہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ علما ء کی ذمہ داری ہے کہ وہ قادیانیوں کو مظلوم اقلیت ظاہر کرکے عوام کی اذہان کو پراگندہ کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنائیں اور اپنے ہر خطاب میں عامتہ المسلمین کو قادیانی سازشوں سے آگاہ کریں۔ کفر کی طاقتیں بڑے مکر سے بدعقیدگی پھیلانا چاہتی ہیں دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف زہر یلا پراپیگنڈا کیا جارہاہے ، ہمیں قرآن وسنت کے علم کے ساتھ جدید علوم پر دسترس حاصل کرکے اُن تمام سازشوں کامقابلہ کرنا ہوگا۔حکومت پاکستان میں قادیانی فتنے کو لگام دے اور ارتدادی سرگرمیوں کے تدارک کے لئے فوری اقدامات کرے۔

Monday, 3 August 2015

JUP NOORANI TOBA TEK SINGH


02-08-2015



ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار )

ضلعی صدرجے یو پی (نورانی ) ڈاکٹر اسلم اعوان ،جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر سیف اللہ قمر ،نائب صدر میاں ایوب چشتی ،حکیم عظمت اللہ نعمانی ،افتخار گولڑوی ،نعیم قادری ،ذوالقرنین حیدر ،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ الشاہ احمد نورانی ہمیشہ الطاف حسین کی ملک دشمنی کی نشاند دہی کرتے رہے مگر حکومتوں کی غفلتوں کا نتیجہ ہے کہ آج الطاف حسین عالمی قوتوں کو پاکستان پر جارحیت کی دعوت دے رہے ہیں ،الطاف حسین اسلام اور پاکستان دشمنوں کی نمائندگی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ،حکومت اس معاملہ پر سیاسی بیانات دینے کی بجائے اس ملک دشمنی کی مہم کا عملی اقدامات کے ذریعے بھر پور جواب دے ،اس بات کا مطالبہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) کے رہنماؤں نے قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نوارانی کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا ، اس موقع پر تحصیل صدر پیر محل ڈاکٹر محمد کاشف ،سید فضل حسین شاہ ، اختر چوہدری ،محمد اصغر ،افتخا ر آرائیں و دیگر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجودتھی ، انہو ں نے مزید کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کی سر کوبی کے لئے پا ک فوج کی پشت پر ہیں ، مذہبی ،لسانی اور گروہی تعصب کی بنیاد پر ہونے والی دہشت گردی کی کا ر وائیوں کاخاتمہ اولین قومی ضرورت ہے ،مقرریں نے علامہ شاہ احمد نورانی کی دینی ملی و ملکی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ،اور کہاکہ نورانی میاں کی خدمات تاریخی اہمیت کی حامل ہیں اور آنے والی نسلیں روشنی کے اس مینار سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گی،شرکاء نے عہد کیا کہ علامہ الشاہ احمد نورانی کے مشن کو قائد ملت ڈاکٹر صاحبزادہ ابو لخیر زبیر کی قیادت میں جاری رکھا جائے گا۔

Sunday, 31 May 2015

JUP Toba Tek Singh On DR Saif Ullah Qamar clinic

                                                         جمعیت علماء پاکستان نورانی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ماہانہ اجلاس میں شریک خادمین