پریس کانفرس صا حبزاہ ابوالخیر ڈاکڑ محمد زبیر (رجانہ) ٹوبہ ٹیک سنگھ
رجانہ (نامہ نگار)
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر و قائد جمیعت علماء پاکستان صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث ملکی ترقی رکی ہوئی ہے ،کئی ہزار انڈسٹری پاکستان سے بنگلہ دیش منتقل ہو چکی ہے،پاکستان میں سب سے اہم مسئلہ امن و امان کا ہے ،پوری قوم کی نگاہیں طالبان کیساتھ مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں ،ملکی ترقی بھی انہی مذاکرات سے منسلک ہے ،جبکہ حکومت بیرونی دباؤ پر مذاکرات میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے تنظیمی دورے کے موقع پر سٹی رجانہ پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا دہشت گردی ،بدامنی ،لوڈشیڈنگ ،مہنگائی جیسے معاملات سے ملکی حالات ابتر ہو چکے ہیں ،افسوس کہ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ،کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،روزانہ 14/15لاشیں کراچی میں گر رہی ہیں حکمران ابھی تک کونسی مصلحت کا شکار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حکمران سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں،حکمرانوں کو عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے عالمی سطح پر حل کروائیں ،اس موقع پر ڈاکٹر سیف اللہ قمر بانی پاکستان سنی لیگ نے سنی لیگ کو جمیعت علماء پاکستان میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے قائد جمیعت ڈاکٹر محمد زبیرکی قیادت میں انکے ساتھ کھڑے ہیں ،اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم اعوان ،قاری عبدالحمید نقشبندی،حافظ محمد بخش نقشبندی،حکیم عظمت اللہ نعمانی ،سید منور حسین شاہ،پیر سید فضل حسین شاہ اور صوبائی رہنما پیر عاشق حسین بخاری اور محمد جاوید اقبال آرائیں بھی ہمراہ تھے۔

No comments:
Post a Comment