نوجوانان اہلسنّت نظام مصطفےٰ ﷺکے پرچم تلے متحدہوجائیں، مصطفائی یوتھ ریلی سے قائدین کاخطاب
نظام مصطفےٰ ہی ملک کو درپیش تمام مسائل کاحل ہے، عبدالوحیدیونس ، حافظ شاہداللہ،سیدمحمدعباس، قاضی شکیل نورانی ودیگرکراچی ( نامہ نگار) نظام مصطفےٰ ہی اس ملک کو درپیش تمام مسائل اور چیلنجزکا حل ہے، نوجوانان اہلسنّت رنگ برنگی پرچم چھوڑکر پرچم نبوی تلے متحدہوجائیں، پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں پاکستان کو ہم ہی بچائیں گے،حکمران جشن عید میلادالنبی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں۔ یہ باتیں انجمن نوجوانان اسلام کے تحت سالانہ مرکزی مصطفائی یوتھ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اے این آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالوحیدیونس نورانی، کراچی کے صدر حافظ شاہداللہ نورانی، جنرل سیکریٹری سیدمحمدعباس نورانی ، مولانا محمد عثمان قلندری، قاضی شکیل احمدنورانی، محمدزبیرنورانی، محمدرضوان میمن، مولانا فقیر محمد عطاری ودیگر نے کہیں۔مقررین نے کہاکہیہ وطن ہمارے آباء واجداد اکابرین اہلسنت نے بڑی قربانیاں دے کر بنایاتھا لہٰذاہم سمجھتے ہیں کہ اس کی حفاظت اور استحکام وسلامتی کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہماری ہے ورنہ جوقوم انگریزوں اور ہندوؤں کامقابلہ کرسکتی ہے اس کے لئے مٹھی بھردہشتگرد کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔جان بوجھ کر ملک کے بانیان کی اولادوں کو مشتعل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں،سازشی عناصرجان لیں سواداعظم اہلسنت وجماعت بریلوی کو دیوارسے لگانے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے ۔ عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں مناناہماراحق ہے اور یہ حق ہم کسی کوچھیننے نہیں دیں گے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبدالوحید یونس نورانی نے کہاکہ نوجوانوں میں عیدمیلادالنبی ﷺ کی خوشیاں منانے کاجذبہ روزبروزبڑھ رہاہے کراچی شہر کاہر علاقہ اب پہلے سے زیادہ جگمگا رہاہے جواس بات کی نشاندہی ہے کہ نبی ﷺ کی ولادت کی خوشیاں منانے کے لئے عوام اہلسنت کو کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں اور بم دھماکے و قتل وغارتگری ان کے راستے کی دیوارہرگزنہیں بن سکتے انہوں نے کہاکہ شہادتوں سے ہم کو ڈرایانہیں جاسکتا ہمیں آج بھی وہ دن یادہے جب ہم نے نشترپارک سے درجنوں جنازے اٹھائے تھے لیکن دنیانے دیکھاکہ اس کے بعد عید میلادالنبی ﷺ کی رنگینیاں اور سجاوٹیں بڑھتی ہی گئیں اور اسلام مخالف قوتوں کومنہ کی کھانی پڑی ۔انہوں نے نوجوانوں کے جوش اور ولولے کودادوتحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان اس ملت کاسرمایہ ہیں اور ملک میں نظام مصطفےٰﷺ کے سپاہی اللہ کے فضل وکرم اور نوجوانوں کی جدوجہد اور انتھک محنت سے انشاء اللہ ایک دن ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ نافذ کرکے دم لیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں اور محافل کی سیکورٹی کے بہترانتظامات کرے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اداروں کی جانب سے ڈھکوسلہ اجلاس بلائے گئے جس کا ثبوت جلوسوں کی گزرگاہوں اورگلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر، سیوریج کے نظام کی ابتری کے باعث سڑکوں پر جابہ جاگندے پانی کے جوہڑ ، ٹارگٹ کلنگ اور لاقانونیت کی دیگر وارداتیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل ہیں،انہوں نے باور کرایاکہ طفل تسلیوں سے اب کام نہیں چلے گاحکمرانوں کو ہمارے جائز حقوق دیناہوں گے۔
No comments:
Post a Comment