Monday, 29 December 2014

JUP Karachi 29-12-2014

JUP Karachi 29-12-2014

جامعہ ازھر سمندر کی مانند ہے جو یہاں کھوج لگاتے ہیں ان کو موتی ملتے ہیں،پیر امین الحسنات
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے دھشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی جس پر ممنون ہوں، کراچی میں جامعہ ازھر کی شاخ کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب 
کراچی( نامہ نگار)جامعہ ازھر (مصر) کی کراچی میں شاخ کے قیام پر ایک افتتاحی تقریب بیج لگژی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جے یو پی اور ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امورپیر امین الحسنات نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی الرابطہ العالمیہ لخریجی الازھر الشرف کے پاکستان میں صدر اوررئیس صاحبزادہ عزیر محمود الازھری نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس ادارہ کے قیام کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو ان سہولیات اور مراعات سے آگاہ کیا جو جامعہ الازھر (مصر)نے اس ادارہ کو قائم کر کے پاکستانیوں کو بالخصوص کراچی کے شہریوں کو فراہم کی ہیں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے خطاب میں اس ادارہ کے قیام کو پاکستانیوں کیلئے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے شیخ الازھر امام احمد محمد الطیب کوخراج تحسین پیش کیاجنہوں نے جامعہ ازھرکی شاخ کیلئے پاکستان کے شہر کراچی کا انتخاب کر کے اس خطے کے طلباء کیلئے علوم دینہ علوم عصریہ اور عربی زبان کے حصول کا ایک نادر موقعہ فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ ازھر نے اسلام کے وسطیت عدم تشدد امن وآشتی والے پیغام کو عام کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیاہے اور پاکستان میں بھی اس کی برانچ کے قیام سے اس نظریہ کو مزید فروغ حاصل ہو گااور اس وقت ملک میں تشدد اور دہشت گردی کی جو فضاء چل رہی ہے جس کے باعث سانحہ پشاور جیسے کئی سانحات رونما ہو چکے ہیں اسکا بھی مقابلہ کیا جاسکے گا۔وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امورپیر امین الحسنات صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ ازھرکی شاخ کے قیام کیلئے عزیر محمود الازھری نے جو کوششیں کی ہیں میں اس پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرے والد حضرت پیر محمد کرم شاہ الازھری کو جامعہ ازھر سے بڑی محبت تھی انہوں نے کہا کہ جامعہ ازھر سمندر کی مانند ہے جو یہاں کھوج لگاتے ہیں ان کو موتی ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرکا تہہ دل سے ممنون ہوں انہوں نے دھشت گردی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے آپ سے اور حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ہے اور ہمیں ملکر اسے دھشت گردی سے بچاناہے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر منیب الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ مصر میں جامعہ الازھر جا کر تعلیم حاصل کریں لیکن اتنی دور جا نا ہرایک کے بس کاکام نہیں یہ بزرگوں کی کرامت ہے کہ وہ جامعہ ازھر کو یہاں لے آئے ہیں تاکہ طلباء اپنے گھر میں رہ کرتعلیم پائیں اور ڈگری جامعہ ازھر کی حاصل کریں ۔مفتی عبدالرحیم (جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ )نے اپنے خطاب میں جامعہ ازھر کی شاخ کے قیام کو خوش آئیند قرار دیااور اس پر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو مبارکباد دی۔اس افتتاحی تقریب میں بشیر فاروق قادری،صاحبزادہ ریحان امجدی،پیرآغا فضل الرحمن مجددی،صاحبزادہ فائزمحمود الازھری،صاحبزادہ عاطر محمود،پیر عبدالوحید جان سرہندی ٹنڈو سائیں داد،مفتی محمد رفیق الحسنی ،حاجی رفیق پردیسی ،محمد فاروق حسنین کاظمی خواجہ آباد،مفتی محمد جان نعیمی ،علامہ غلام دستگیر افغانی،شاہد غوری،انوار احمد زئی،ڈاکٹر جلال الدین نوری،ڈاکٹر محمد اشرف اشرفی درگاہ اشرفیہ،علامہ لیاقت حسین اظہری،مفتی عابد مبارک ،مفتی الیاس رضوی،پیر احمد علی سیفی،شبیر ابوطالب،مولانا رفیع الرحمن،علامہ بشیر القادری،السیدعقیل انجم قادری،ازہرشاہ ہمدانی،ڈاکٹر شعیب قادری،مفتی محمد معاذ، علامہ محمد آصف قادری ،قاری عنایت اللہ سیالوی ،قاری عبدالرشید اعوان،یونس دانش، قاری محمد سلیمان اعوان،ناظم علی آرائیں، مفتی خالد محمود،قاری عبدالقیوم ،مفتی عبدالباری ،مفتی عتیق مدنی ،مولانا محمد قاسم سیالوی، مولانا محمد شمیم ،پروفیسر انور پٹھان پروفیسر ریحان احمد مظہری،پروفیسر انیس احمد مظہری،سید عبدالغنی شاہ،مولانا محمد جہانگیر صدیقی ، مولانا محمد شریف ،اور دیگر بہت سے علماء مشائخ ، عمائدین اورجامعہ الازھر کے گریجویٹس نے شرکت فرمائی۔ 

No comments:

Post a Comment