مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ کے زیراہتمام گلبہارمیں استقبال ماہ ربیع الاول وامام احمدرضاؒ کانفرنس کا انعقاد
پیر طریقت ڈاکٹرابوالمکرم سیدمحمداشرف اشرفی الجیلانی نے صدارت کی اور مہمان خصوصی عقیل احمدعباسی تھے
جے یوپی کے شبیر ابوطالب، محمدحسین لاکھانی، پیر شوکت علی قادری،محمدسلیم خاں قادری ترابی ودیگر نے خطاب کیا
مرکزی انجمن جشن عید میلادالنبیﷺ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر سیدرئیس احمدمرحوم کی خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا
کراچی ( نامہ نگار) گلبہارمیں 1952ء سے عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرجلوس، چراغاں، سجاوٹ اور جشن منانے والے قدیمی ادارے مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ کے زیراہتمام غوثیہ گراؤنڈ (سابقہ کھجی گراؤنڈ) گلبہارمیں استقبال ماہ ربیع الاول وامام احمدرضاؒ کانفرنس پیر طریقت حضرت ڈاکٹرابوالمکرم سیدمحمداشرف اشرفی الجیلانی کے زیرصدارت منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی مرکزی گلبہارنعت کونسل پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین عقیل احمدعباسی تھے، کانفرنس سے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب، جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ صوفی محمدحسین لاکھانی، پیر شوکت علی قادری، انجمن نوجوانان اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری شیخ عبدالوحیدیونس نورانی، نظام مصطفےٰ پارٹی کے صوبائی رہنمامحمدسعیدامینی ایڈوکیٹ، محمدسلیم عطاری، الجنت ویلفیئر ٹرسٹ کے عبدالقادر قادری عطاری، جے یوپی کے محمدشکیل قاسمی، پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین معین الدین چشتی، یٰسین شکوری ویلفیئرٹرسٹ کے حاجی مرزامحمدمبین بیگ، مرکزی انجمن جشن عیدمیلادالنبیﷺ گلبہارکے صدر حاجی کرامت اللہ، محمدیوسف خلیل، قاضی محمدفخرصدیقی، انجمن جشن چراغاں کمیٹی لیاقت آبادکے سربراہ حاجی انصاربیگ قادری، انجمن راجپوتانہ ویلفیئر کے حاجی محمد سلیم الدین شیخ راجپوت، بزم غلامان مصطفےٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی، انجمن تاجران گلبہار کے صدر جان محمد، جنرل سیکریٹری مبشرحسین چاند ودیگر نے خطاب کیا،جبکہ انجمن کے چیئرمین محمد سلیم خان قادری ترابی نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرکزی انجمن جشن عید میلادالنبیﷺ گلبہارکے جنرل سیکریٹری پروفیسر سیدرئیس احمدمرحوم کی خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ کانفرنس میں ایس پی لیاقت آبادملک محمداحسان، معروف صحافی محمدطاہرشیخ،انجمن کے صدر محمدشفیع راناترابی، محمدذاکرتیلی، محمدامتیازقدوائی، محمداسلم حسانی، محمدمطاہر،محمدخورشید، حاجی سیدمحمدہارون، شہری حقوق کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جمیل عباس نورانی، کمال الدین اجمیری، عبدالکریم غوری، عتیق حسین صدیقی، محمددلاور، محمداکرم قادری، محمدسعید، محمدآصف خاں نقشبندی، پیرریاض الدین قادری،قلمکارفیضان شہزاد، عابد علی سمیت دیگر سماجی ومذہبی شخصیات، معززین علاقہ اور کارکنان اہلسنّت نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

ماہ ربیع الاول سے قبل لادینی قوتیں ایک بارپھرسراٹھارہی ہیں،محمدسلیم خان قادری ترابی
عاشقان مصطفےٰ ﷺ کے جذبات مجروح کرکے انہیں اشتعال دلانے کا سلسلہ بہت پراناہوچکاہےہمیشہ صبروتحمل، برداشت اور درگزر سے کام لیتے ہوئے دین وملت کے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنایاہے
عیدمیلادالنبی ﷺ کی آمدسے قبل پشاور میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بناکر شہیدکرنے کا قبیح عمل اپناکر ملک بھرکے حالات خراب کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے
جشن عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے مشاورتی اجلاسوں اورمنتظمین جلسہ وجلوس کو اعتماد میں لینے کا اقدام خوش آئندہے، اکابرین سے گفتگو
کراچی( نامہ نگار)اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر ،بزم غلامان مصطفےٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے بانی ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خان قادری ترابی نے ماہ ربیع الاول کی آمدکے موقع پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے مشاورتی اجلاسوں اور علماء کرام اور منتظمین جلسہ وجلوس کو اعتماد میں لینے کے اقدام کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اہلسنّت حنفی بریلوی اکابرین سے مشاورت کی جائے، کیونکہ پاکستان سے ہم ہی کو سب سے زیادہ محبت ہے اور ہم ہی اس ملک کی سلامتی، بقاء واستحکام ، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، ہم اس ملک کو اپنے بزرگوں کی امانت سمجھتے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ حصول پاکستان کی تحریک مضبوط اور مستحکم جب ہوئی جب علماء اہلسنّت حنفی بریلوی اور مشائخ عظام نے اس میں شمولیت اختیارکی،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اپنے آباء واجدادکی قبروں اور جائیدادوں ،گھروں اور کاروبارکو خیرباد کیا،ہجرت کے بعدبھی پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا، پاکستان کی تاریخ ہمارے اکابرین کے یادگارکرداروں سے بھری ہے، ماہ ربیع الاول سے قبل لادینی قوتیں ایک بارپھرسراٹھارہی ہیں اور اپنی ناپاک حرکات سے عاشقان مصطفےٰ ﷺ کے جذبات مجروح کرکے انہیں اشتعال دلانے کا سلسلہ بہت پراناہوچکاہے، عوام اہلسنّت نے ہمیشہ صبروتحمل، برداشت اور درگزر سے کام لیتے ہوئے دین وملت کے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنایاہے، گزشتہ چند سالوں سے ملک دشمن قوتوں نے اپنی سازشوں میں نئے نئے اندازاپنائے ہیں ،اس سال جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی آمدسے قبل پشاور میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بناکر شہیدکرنے کا قبیح عمل اپناکر ملک بھرکے حالات خراب کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے، مگر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اور علماء کرام ومشائخ عظام نے اپنے اتحادسے اور پاکستان کی مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذکرنے والے تمام اداروں نے اپنے ایمانی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں نکلے ہیں، اور دہشتگردوں کو نیست ونابود کیاجارہاہے،تودوسری طرف مشاورت کا عمل جاری ہے، اس موقع پر ضروری ہے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق پر فوری توجہ دی جائے، ملک کے تمام شعبہ جات میں اکابرین اہلسنّت کو بھرپورنمائندگی دی جائے، ملک کے تمام محکموں میں حنفی بریلوی عوام کو ملازمتیں فراہم کی جائیں، میلادشریف ،جلسوں وجلوس عیدمیلادالنبی ﷺ کے اجازت نامے فوری جاری کئے جائیں، بلدیاتی اداروں کو عیدمیلادالنبی ﷺ کے فنڈزفوری طورپر دیئے جائیں، بلدیاتی افسران فوٹوسیشن کے بجائے عملی اقدامات کریں، اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کے اطراف میں صفائی کے نظام کو بہتر اور اسٹریٹ لائٹس کو درست کیاجائے، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شہرمیں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے، ٹریفک پولیس دس بارہ دن دس پانچ روپے کی وصولی بندکرکے ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کا فریضہ اداکرے، کے الیکٹرک کے ذمہ داران ہر قسم کی ڈرامہ بازی کو بند کرکے بجلی کھولنے کے انتظامات کریں، چاند رات سے تیرا ربیع الاول تک اذان مغرب سے نمازفجر تک بجلی کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایاجائے، محمدسلیم خان قادری ترابی نے جلوس عیدمیلادالنبی ﷺ کے منتظمین سے خاص طورپر اپیل کین ہے کہ وہ اپنے کارکنان کو دہشتگردوں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت کرائیں، مرکزی میلادالائنس پاکستان کے جملہ اراکین شب وروز خدمت کے جذبے سے سرشارہیں ۔ وہ ڈی آئی جی ویسٹ زون طاہرنوید کی جانب سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعداہلسنّت حنفی بریلوی اکابرین سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر سیدرضوان حیدر زیدی ناصر حسین خان، حاجی مرزامحمدمبین بیگ، حاجی انصاربیگ قادری، صاحبزادہ محمدصادق قریشی اور محمدشفیع راناترابی بھی موجودتھے، محمدسلیم خان قادری ترابی نے مزیدکہاکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کا آغازکرتے ہوئے اپنے اپنے گھر، دکان ، گاڑی، موٹرسائیکلوں پر سبزگنبدوالے پرچم لہرادیں اور گلی محلوں کو سجانے کا سلسلہ شروع کردیں۔
No comments:
Post a Comment